ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں پیر کو صبح سے شام تک نہیں رہے گی الیکٹری سٹی؛ عوام الناس سے تعاون کی اپیل

بھٹکل میں پیر کو صبح سے شام تک نہیں رہے گی الیکٹری سٹی؛ عوام الناس سے تعاون کی اپیل

Sat, 06 Aug 2022 18:53:53    S.O. News Service

بھٹکل 6/اگست (ایس او نیوز) پیر 8/اگست کو  صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوناور اور مرڈیشور میں  الیکٹری سٹی کا  ایمرجنسی   maintenance  کا کام  کیا جائے گا جس کے نتیجے میں بھٹکل تعلقہ میں الیکٹری سٹی خدمات متاثر رہے گی۔اس بات کی اطلاع بھٹکل ہیسکام کے  اسسٹنٹ انجینئر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔

ریلیز میں انہوں نے بتایا ہے کہ  ہوناور اور مرڈیشور میں 110 کے وی لائن پر KPTCL سرسی  کے اسسٹنٹ ایکزی کوٹیو انجینئر کی سرپرستی میں   maintenance کا   کام شروع کیا جائے گا، جس کی وجہ سے پورے بھٹکل تعلقہ میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک الیکٹری سٹی متاثر ہوگی۔

ریلیز میں عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ ہیسکام  کے ساتھ تعاون کریں۔


Share: